میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
70ء سے حکمراں ہیں ہمیں معلوم ہے حکومت کیسے چلتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

70ء سے حکمراں ہیں ہمیں معلوم ہے حکومت کیسے چلتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم سے متعلق وفاقی الزامات پر کہاہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے فی بوری 5000 روپے وفاق سے خریدنے کی مقرر کی تھی جس پر انھوں نے اعتراض کیا کہ قیمتیں کم کریں لیکن ہم نے نہیں کی اور آج وفاقی حکومت وہی گندم 6600 فی بوری امپورٹ کررہی ہے جسکا براہ راست فائدہ غیر ملکی آبادگاروں کو دیا جارہا ہے جبکہ مقامی آبادگارنظرانداز کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اتنی ہی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کو مسائل میں جکڑے تو پھر چھوڑیں جان ہمیں دیں ملک ہم چلا کر دکھاتے ہیں۔ وفاقی حکومت ہر بار سندھ کیلئے نئی آزمائش اور مسائل پیدا کرتی رہتی ہے ۔ان خیالات کا ااظہار انھوں نے عمر شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اللہ تعالی ان کے اہل خانہ کو صبر دے اور ان کے مداحوں کو صبر دے۔عمر شریف جیسے لوگ روزپیدا نہیں ہوتے انکی لیگیسی آگے لے جانا ہمارا کام ہے ۔ عمر شریف کا نام ہمیشہ رہے گاالیکن ان کے جو پروگرام تھے ان کا لوگوں کی خدمت کا وژن آگے بڑھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب پر انھوں نے کہا کہ این سی او سی کے تحت ہم کوشش کرتے ہیں انکے فیصلوں کو فالو کریں، وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں