شکارپور اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، آئی جی سندھ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ضلع شکارپور سے کراچی رینج میں تبادلہ کیے جانے والے پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق اِن اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں،اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکردیاگیاہے اورشوکاز نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق مذکورہ تمام 79پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔