میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی میںرکشہ ڈرائیورز کے تشدد سے کئی پولیس اہلکار زخمی

کورنگی میںرکشہ ڈرائیورز کے تشدد سے کئی پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب سڑک سے رکشے ہٹوانا پولیس کو مہنگا پڑگیا، ڈرائیورز نے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب پولیس کی جانب سے رکشے ہٹوانے کے دوران ڈرائیورز نے مشتعل ہوکر پولیس والوں کی دھلائی کردی۔ رکشہ ڈرائیورز کے تشدد سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اہلکار تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں تعینات ہیں، انھیں اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔ اہلکاروں پرتشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں