میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
رنچھور لائن میں عمارت گر نے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے

رنچھور لائن میں عمارت گر نے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جن میں سے دو کو زندہ نکال کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق رنچھوڑ لائن میں تین منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے اوپری حصے میں رہنے والے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد میں سے دو کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ تین ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتاکہ کہ ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے ہیں جبکہ ملبے تلے دبی خاتون جواب دینے سے قاصر ہیں۔ریسکیو اہلکار نے مزید بتایا کہ ہماری ماہرین کی ٹیم کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو مکینوں سے جگہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن گرانڈ فلور پر رہنے والے عمارت خالی کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھا اور ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں