میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسانی حقوق میں مالی بے ضابطگیاں ،ملازمین تنخواہوں سے محروم

محکمہ انسانی حقوق میں مالی بے ضابطگیاں ،ملازمین تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ میں لوگوں کو حقوق دلانے والے محکمہ انسانی حقوق نے اپنے ہی ملازمین کو3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم کردیا، محکمے کی سنگین نااہلی کی وجہ سے ملازمین عید کی آمد پر مایوسی کا شکار ہیں، ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق میں ملازمین تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے باعث فاقے کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کملینٹ مینجمنٹ سیل کے ملازمین تین ماہ کے عرصے سے تنخواہ نہ ملنے سے ماہ رمضان اور عید کی خریداری بھی نہیں کر سکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسانی حقوق میں کروڑوں روپے کے گھپلوں پر افسران کی آپس میں لڑائی ہے جس کے باعث ملازمین کو دربدر کیا جا رہا ہے، جبکہ 2 ماہ قبل محکمہ انسانی حقوق میں 8 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف میڈیا میں رپورٹ ہو چکا ہے،جوکہ فنڈز میں کرپشن پر تحقیقات کے لیے معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا تھا، ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور تنخواہیں دلوائی جائیں، جیسے وہ فاقوں سے بچ سکیں اور عید کی خریداری کر کے اپنے بچوں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں