ہمارا مینڈیٹ 100تو ن لیگ، پی پی کا 200فیصد جعلی، گورنر سندھ کی آڈیو بھی لیک
شیئر کریں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے۔ انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا۔کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں۔ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے تو ن لیگ کا اور پیپلزپارٹی کا 200 فیصد جعلی ہے۔کیونکہ انکے رزلٹ دوسرے اور تیسرے دن بنائے گئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے۔ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔ ہمیں کچھ نہیں ملا۔ حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔