میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اجمل پہاڑی منظرعام پرآگئے،پی ایس پی کی رابطہ مہم میں شرکت

اجمل پہاڑی منظرعام پرآگئے،پی ایس پی کی رابطہ مہم میں شرکت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیوایم کے سابق کارکن شاہنوازخان عرف اجمل پہاڑی جیل سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ مہم میں شرکت کی۔ رابطہ مہم میں مصطفی کمال کے خطاب کے بعد اسٹیج پر اجمل پہاڑی بھی موجود تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اجمل پہاڑی کو 2 ماہ پہلے ہی سکھر جیل سے رہائی ملی تھی۔ اجمل پہاڑی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں جیل میں تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں سنہ 1992 کے آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب اجمل پہاڑی کو تمام مقدمات میں بریت اور4 کیسز میں ضمانت کے بعد سکھر کی سینٹرل جیل سے 5 فروری کو رہا کردیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں اجمل پہاڑی کی تمام 50 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہوئی تاہم 2010 میں رینجرز نے 15 افراد کے قتل کے الزام میں اجمل پہاڑی کو پھر گرفتار کیا تھا۔اجمل پہاڑی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 7 سے ہے۔ انہوں نے اسی کی دہائی میں اپنے علاقے سے ہی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں