میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم رب نواز کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کسٹم کورٹ کراچی میں ضمانت کیلئے کئی گھنٹے تک چھپا رہا۔تفصیلات کے مطابق 73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی، کسٹم کورٹ کراچی سے مرکزی ملزم رب نواز کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔کسٹم حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم رب نوازکسٹمز کورٹ کراچی میں کئی گھنٹے چھپا رہا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت حاصل کرنے کی کوششیں کرتا رہا جبکہ جج کے چلے جانے کے باوجود عدالت میں کئی گھنٹے موجود رہا۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری سے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں مزید تحقیقات ہوسکیں گی، ٹیکس چوری کا ملزم صرف تیس ہزار کی تنخواہ پر تھا اور ملزم نے سولر پینل کی آڑ میں تہتر ارب روپے کی ٹیکس چوری کی اور اثرورسوخ استعمال کرتا رہا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے کسٹم حکام سے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر کسٹم نے بھی بھرپور تعاون کیا۔سولر پینل کی امپورٹ میں تیس ارب سے زائد کی ٹیکس چوری میں بینامی بھی ہے، کسٹم حکام نے ساڑھے چار سو کمپنیوں کے اکاونٹس کی چھان بین کی ۔ جس میں اسی امپورٹرز کو ہائی رسک قرار دیا گیا اور تریسٹھ کمپنیوں نے اوور انوسئسنگ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں