عوام نے پکا قلعہ گرانڈ میں پی پی کی سیاسی قبر بنا دی ، خالد مقبول
ویب ڈیسک
اتوار, ۴ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 15 سال میں شہروں کے عوام کو کچھ نہیں دیا، 22 ہزار روپے کی ٹیکسوں کی آمدنی سے کھربوں روپے لوٹے ہیں پکا قلعہ کی دیواریں پیپلز پارٹی کے ظلم کی گواہ ہیں، آج حیدرآباد کے عوام نے قلعہ گرانڈ میں پی پی کی سیاسی قبر بنا دی ہے، پی پی کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے بھیک میں کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ ملی تھی، اب بائیکاٹ نہیں ہو گا، عوام نے فیصلہ کر دیا ایم کیو ایم جیت چکی ہے۔ایم کیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیرِاہتمام پکا قلعہ گرانڈ میں جلسہ عام منعقد کیا گیا جلسے سے کنوینر ڈاکٹر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، سہیل مشیدی، ظفر احمد صدیقی، ڈاکٹر عرفان گل مگسی و دیگر رہنماں نے خطاب کیا۔