میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک

مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مچھ میں دہشت گردو ں کے خلاف کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں