میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحیرہ احمرمیں حوثیوں کے حملے، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

بحیرہ احمرمیں حوثیوں کے حملے، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکا نے چین سے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے گزشتہ 3 مہینوں کے دوران چین کے اعلی حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ ا ٹھایا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے 2 اینٹی شپ میزائل تباہ کر دئیے ہیں جو بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں