میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے، متعددزخمی

پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے، متعددزخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے کیے گئے، حملوں میں کئی کارکن زخمی ہو گئے۔کراچی میں حیدری تھانے کی حدود این اے 250 اور پی ایس 129 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے۔پیپلزپارٹی رہنماخواجہ سہیل منصور نے دعویٰ کیا ہے کہ آفس پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ کیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ این اے 248 کے امیدوار ارسلان خالد سمیت 10 سے زائد کارکنان ایم کیو ایم کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہو گئے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق زخمی کارکنان کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے لیاقت علی خون چوک پر احتجاج بھی کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی فلک الماس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پی ٹی آئی کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران ارسلان خالد پر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے حملہ کیا اور ارسلان خالد سمیت دیگر کارکنان کو بھی شدید زخمی کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حملہ آواروں نے ارسلان خالد کو شدید زخمی کیا، وہ این اے 248سے امیدوار ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم کارکنان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اور الیکشن
کمیشن اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں واقعے کا نوٹس لیں۔فلک الماس نے مزید کہا کہ پرامن سیاسی مہم میں تصادم پیدا کرکے حالات کشیدہ کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ پر حملہ کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں