میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، تھانیدار گلبرگ زخمی

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، تھانیدار گلبرگ زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :اسد رضا) متاثرین فیڈرل بی ایریا نے نمائندہ جرآت کو بتایا کہ ہم سے بنیادی حقوق کو چھینے جا رہے ہیں۔ ہم غریب کہاں جائیں حکومت کا ابھی تک ہماری شفٹنگ کا کوئی پلان نہ بنانا ہماری حق تلفی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تو بدستور جاری ہے دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں سے کہیں اور شفٹ ہونا مسئلہ نہیں ہے وقت انتظامیہ ہماری شفٹنگ کا بندو بست کرے۔تاہم بنیادی حقوق نہ دینے کی صورت میں بعض اوقات متعلقہ اداروں کو قابضین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم گزشتہ روز معزز عدالت کے حکم نامے کے تحت کے ایم سی کا عملہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں واقع رحمان آباد بنگالی پاڑہ فیڈرل بی ایریا بلاک 5 پہنچا تو اس موقع پر مذاکرات ناکام ہونے پر متاثرین نے احتجاج شروع کر دیا تو سرکاری مشینری نے مکانات کو مسمار کرنا شروع کیا تو دوران ہنگامہ آرائی میں تھانیدار گلبرگ زاہد لودھی مظاہرین کی طرف سے مارے گئے پتھر سے زخمی ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں