سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں قوانین کے برخلاف مویشیوں کا باڑا ،گودام اور دکانیں قائم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بددیانت افسران نے ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل ڈائریکٹر کمال جعفری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبور سلیم ، بلڈنگ انسپکٹر شاہد جوکھیو کی سرپرستی میں جہاں خلاف ضابطہ عمارتیں قائم کی جارہی ہیں ، وہاں لینڈ مافیا کی سہولت کاری بھی جاری ہے ، اس ضمن میں پتا لگا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن میںC16 بلاک 17 اور گجر نالے کے قریب دھوبی گھاٹ کے پلاٹ نمبر D-26 بلاک18 سمن آباد پر قابض منیر نامی شخص قبضہ کرچکا ہے ، سندھ بلڈنگ افسران اور علاقہ پولیس کی مدد سے قبضہ شدہ اراضی پر غیرقانونی طریقے سے مویشیوں کا باڑا ، چارے کے گودام اور دکان تعمیر کروائی جارہی ہے ، علاقہ مکینوں کی مختلف شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔