میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان، چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ  کے قافلے پر فائرنگ، محفوظ رہے

شمالی وزیرستان، چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ، محفوظ رہے

جرات ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گائوں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم)محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے لئے تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق محسن داوڑ حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں