اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید
شیئر کریں
صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر6فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملوں میں غزہ کی 70فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پر ہجوم جگہ بن گیافلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف 9ہسپتال آپریشنل ہیں، باقی 17ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے، فوری ابتدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے 21ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 56ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 23لاکھ ہو چکی ہے۔