میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت میں جماعت اسلامی اپنی جگہ بنائے گی، حافظ نعیم الرحمن

وفاقی حکومت میں جماعت اسلامی اپنی جگہ بنائے گی، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں جماعت اسلامی اپنی جگہ بنائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات جمع کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میرے کاغذات بھی درست قرار دے دیے گئے ہیں، جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائے گی، عوام کی طرف سے پورے ملک میں ہمیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہماری دو نسلوں کو برباد کیا گیا، کرپشن مافیا اس وقت پورے عروج پر ہے، مینڈیٹ کراچی کے لوگوں کے بجائے چند لوگوں پر لگتے رہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نوجوانوں کو کچھ نہ ملا، آج پوری لیڈر شپ لاڑکانہ گئی ہے، قمبر شہداد کوٹ کے محلوں میں جائیں انہیں پتہ چل جائے گا ان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پہلے کراچی والوں کے پاس کوئی متبادل موجود نہیں تھا اب موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں