پرانے ورکزنظرانداز،ٹکٹوں کی تقسیم پرجھگڑا، حمزہ شہباز پھٹ پڑے
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز پھٹ پڑے ۔ ۔کہا میاں صاحب۔ پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے ۔ خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے ۔ لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا تشدد برداشت کیا ان کو کوئی سننے کو تیار ہی نہیں۔ نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا۔ پرانے ورکرز کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلیں برداشت کیں۔