میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہفتہ کو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ممبران پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تصدیق شدہ فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ فیصلہ ملتے ہی عدالت سے رجوع کریں گے، تصدیق شدہ کاپی نہ بھی ملی تو بھی کیس دائر کریں گے جبکہ تصدیق شدہ کاپی نہ ہونے کی وجہ سے عدالت اعتراض اٹھا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں