میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک دوروں کے دوران بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

بیرون ملک دوروں کے دوران بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی

اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی حیثیت کو مٹی میں ملا دیا ،

مودی کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مودی کے اقلیتوں پر بدترین مظالم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا میں مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی۔

آسٹریلوی باشندے نے مودی کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا ہے، ہمیں مزید بھارتی نہیں چاہیے، یہ ملک آسٹریلوی شہریوں کیلئے ہے۔

مظاہرین نے محکمہ داخلہ کے دفتر سے مارچ کرتے ہوئے ریلی نکالی اور تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کے خلاف نعرے بازی کی، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرمیندر سنگھ نے مودی کی جانب تو اس مظاہرے کو بھارتی اقلیتوں کیخلاف استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں "بھارتی دراندازی بند کرو” اور "مودی واپس جا” جیسے بینرز موجود تھے، مودی کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج نے بھارت میں اقلیتوں پر بربریت کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔

مودی کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی مزاحمت نے مودی کے عالمی رہنما کا مضحکہ خیز دعوی زمیں بوس کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں