میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ روزہ18 واں عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پزیر

پانچ روزہ18 واں عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پزیر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کیے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 18واںپانچ روزہ کراچی انٹر نیشنل کتب میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ نمائش کے آخری دن پبلشرز نے انتہائی رعایتی نرخوں پر کتابیں فروخت کے لئے پیش کر دی تھیں جسے شائقین کتب نے خوب سراہا۔محتاط اندازے کے مطابق 14دسمبر سے 18دسمبر تک جاری رہنے والے عالمی کتب میلے میں شرکاء کی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی۔نمائش کا دورہ کرنیوالوں میں اسکولز ، کالجز، مدارس ، یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ، خواتین ، بزرگ ، وکلائ، ریٹائرڈ و حاضر ججز، سیاسی ، ادبی علمی، مذہبی ، پرائیوٹ اسکولز تنظیمیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورغیر ملکی سفارت کار بھی تھے۔ عالمی کتب میلے میں ملکی و غیر ملکی پبلشرز اور بک سیلر ز کی جانب سے 330اسٹالز لگائے گئے تھے۔ کتب میلے کے پانچویں روز بھی عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیا اور خریداروں جذبہ بھی قابل دید تھا۔ پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد ، کے آئی بی ایف کے کنوینئر وقار متین ، ڈپٹی کنوینر سید ناصر حسین ، سیکریٹری پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن طحہ جمال ، کوآرڈینٹر شیخ عالمگیر یوسف ، فلور ہیڈ ندیم اختر ، میڈیا کوآرڈینٹر عابد زبیر اور دیگر ممبران نے کراچی سمیت سندھ اور ملک کے دیگر شہروں سے عالمی کتب میلے میں آنیوالوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کتب میلے میں طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے ہمارا حوصلہ بڑھا اور شرکاء نے کتاب سے لگاؤ رکھنے اوراس سے محبت کا ثبوت دیا۔عالمی کتب میلے میں طلبہ کی دلچسپی کے لیے عملی سرگرمیوں پر مبنی مختلف مقابلے کروائے گئے اور ادبی شخصیات کی جانب سے ایک درجن سے زائد کتب کی رونمائی کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں