میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،غیرقانونی تعمیرات میں ریحان الائچی سسٹم بازی لے گیا

سندھ بلڈنگ ،غیرقانونی تعمیرات میں ریحان الائچی سسٹم بازی لے گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیرقانونی تعمیرات میں ریحان الائچی سسٹم بازی لے گیا ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نئے پٹہ سسٹم میںشامل ہوکر کراچی میں ناجائز عمارتیں تعمیر کروارہے ہیں ، ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں نقشے کی منظوری کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع شرقی جمشید ٹاؤن کے علاقے پی آئی بی میں ڈائریکٹر عبدالرقیب نے غیرقانونی تعمیرات کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہیں، بھاری رشوت وصول کر کے عدالتی حکم عدولی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے ، پی آئی بی کالونی کے ذمہ دار ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں پلاٹ نمبر 82 اور پلاٹ نمبر 100 پر خلاف ضابطہ غیرقانونی تعمیرات کروائی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث افسران کی فہرست میں ڈائریکٹر عبدالرقیب ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کا نام بھی شامل ہے ، جو ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں ناصرف شامل ہیں بلکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے پٹہ سسٹم کو تیزی سے متعارف بھی کروارہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں