میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کے امتحانات میں جعلسازی ثابت، کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولربرطرف

سندھ پبلک سروس کے امتحانات میں جعلسازی ثابت، کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولربرطرف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ پبلک سروس کمیشن کے سال 2020کے امتحان میں جعلسازی ثابت ہوگئی۔ سندھ حکومت نے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔ کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر نے میرٹ پر آنے والوں کے بجائے من پسند امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ سندھ حکومت نے ہادی بخش کلہوڑو اور مشتاق اجن کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ کی اجازت سے دونوں افسران کی نوکریوں سے برطرفی کا آرڈر جاری کردیا۔ سال دو ہزار بیس کے کمیشن امتحان میں اہل امیدواروں کے بجائے لین دین کے ذریعے امیدواروں کو پاس کیا گیا۔ گریڈ اکیس کے دو افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے افسران کو جعلسازی میں ملوث قرار دے کر سزا تجویز کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں