حکم عدولی پر اے ڈی سی آر عدنان رشید ہتھکڑی لگا عدالت پیش
جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
عدالت کی حکم عدولی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) عدنان رشید کو مہنگی پڑ گئی، بیلف نے دفتر سے اے ڈی سی آر کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کر لیا۔ سول جج شفقت کے حکم پر بیلف کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(اے ڈی سی آر)عدنان رشید کو ہتھکڑیاں لگا کر سول جج کے روبرو پیش کیا گیا، عدنان رشید کی گرفتاری کے دوران اسٹاف نے بیلف سے بدتمیزی بھی کی۔