میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت میں کرپشن کی قلعی کھل گئی

سندھ میں پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت میں کرپشن کی قلعی کھل گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ میں پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت میں کرپشن کی قلعی کھل گئی۔ سندھ پولیس ملک بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ بن گیا۔ تعلیم تیسرے نمبر پر آ گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سال 2023 میں کی گئی کرپشن سروے کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ سروے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے اور مزید 12 فیصد لوگوں نے پولیس کو کرپٹ ادارہ قرار دیا مجموعی طور پر پاکستان میں 30 فیصد لوگوں کے مطابق پولیس کرپٹ ادارہ ہے۔ سندھ میں تعلیم کے شعبے میں 14 فیصد بہتری ہوئی ہے۔ ٹھیکے اور ٹینڈر جاری کرنے کا شعبہ دوسرے نمبر پر کرپٹ ہے اور ملک بھر میں عدلیہ کرپشن پر تیسرے نمبر پر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے ملک بھر میں کرپشن کے خاتمے کے قائم ادارے غیر موثر ہیں اور اداروں نے کرپشن کے خلاف اقدامات نہیں کیے۔ ملک بھر میں کرپشن کا سب سے بڑا سبب میرٹ پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ سندھ میں 42 خیبر پختونخوا میں 43 اور بلوچستان میں 47 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ میرٹ پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ پنجاب میں 47 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ صوبے میں افسران ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نیب ایف آئی اے کو کرپشن کے خاتمے کے بجائے سیاسی پرزے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ادارے کرپشن کے خاتمے میں ناکام ہوئے ہیں اس لئے نیب ایف آئی اے اور محتسب کو ختم کرنا چاہئے۔ سروے میں 47 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے. 62 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں کرپشن اور غیر اخلاقی اقدامات ماحولیات کے شعبے میں ابتری کا بڑا سبب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں