میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وکلاء برادری کاحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں غزہ مارچ

وکلاء برادری کاحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں غزہ مارچ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی وکلاء برادری کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت ودہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی بار ایسوسی ایشن آفس سے ایم اے جناح روڈ ’’وکلاء غزہ مارچ‘‘منعقد کیا گیا،مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی، اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی، سکریٹری جنرل جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ، عبد الصمد ایدوکیٹ،ڈپٹی پارلیمانی رکن قاضی صدر الدین، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ وکلاء برادری نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے ’’وکلاء غزہ مارچ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بار ایسوسی ایشن پوری وکلاء برادری خراج تحسین کی مستحق ہے کہ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کی۔آج ہم وکلاء برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل اور امریکہ سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کی مذمت کے لیے بھی جمع ہوئے ہیں جو مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے آواز نہیں اٹھاتے اور صیہونی ایجنٹوں کا کردار ادا کرتے ہیں،وکلاء برادری کا فلسطین کے حق میں احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی ناپاک ریاست کے قیام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں