میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر نگران چیئرمین شپ کیلئے نامزد

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر نگران چیئرمین شپ کیلئے نامزد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ رہے ، بیرسٹرعلی گوہرکو نگران چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفرنے ترجمان رؤف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ، پی ٹی آئی نے 2021اور22میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن کے پاس گئی اور دستاویزات پیش کیے، الیکشن کمیشن نے کہا ہم مطمئن ہیں کہ آپ نے یہ الیکشن کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شک تھا کہ الیکشن کمیشن یہ کوشش کررہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہ بلایا جائے، کہا گیا کہ آپ 20دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، ہماری نظر میں یہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا معاملہ آیا تو فیصلہ کیا کہ دونوں راستے اپنائیں گے، اپیل بھی کریں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے، کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوراً انٹراپارٹی الیکشن کرائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم سے 2مشورے مانگے تھے، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سوال کا جواب ڈھونڈا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف ایک فیصلہ ہوا جو توشہ خانہ کیس کا ہے ، ہمارے مطابق توشہ خانہ کیس کی سزا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، جس قسم کا الزام لگایا ہوا ہے اس کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نااہل نہیں ہوسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں