میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس تجدید کیخلاف ہے، نیپرا

اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس تجدید کیخلاف ہے، نیپرا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیپرا میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کے خلاف ہے۔چیئرمین وسیم مختار کی صدارت میں ہونے والی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر عامر غازیانی نے بریفنگ میں بتایا کہ پرائیویٹائزیشن کے بعد کے الیکٹرک نے ہر شعبے میں بہتری دکھائی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کا 20 سالہ لائسنس ختم ہو چکا ہے۔ 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا، وہ بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا۔ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر آرا طلب کی گئی تھیں، جس میں زیادہ ترشراکت داروں کی آرا کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے خلاف آئی ہیں۔کے الیکٹرک حکام نے دوران سماعت دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فی صد فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہیں۔ کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کیالیکٹرک نے نان ایکسکلیوسو لائسنس کی درخواست دی ہے۔ نئی کمپنیوں کے بارے میں فیصلہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے ہوگا۔ 2022-23 میں کیالیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے باعث کوئی حادثاتی اموات نہیں ہوئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں