میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاپنگ مال آتشزدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

شاپنگ مال آتشزدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہفتہ کی صبح راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹرصدرالدین میرانی کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ شاپنگ مال بنانے والے،نقشہ پاس کرنے،ناقص مٹیریل کے باوجود این اوسی جاری کرنے والے اداروں،شاپنگ مال کی موجودہ انتظامیہ،اپنی ذمہ دارایاں نہ پوری کرنیوالے اداروں کے الیکٹرک اورفائر بریگیڈ کے خلاف درج کیا گیا۔آیف آئی آرکے متن کے مطابق آرجے شاپنگ مال میں صبح 5 بجے آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت میں پھنسے لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سیڑھیوں اوربرقی لفٹ کا سہارا لیا۔آگ کی تپش کی وجہ سے مال میں موجود لوگ جھلس گئے۔ زخمی ہونے والوں کوایمبولینس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،شدید زخمیوں میں سے کئی لوگ دوران علاج دم توڑگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں