میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے ،کراچی دوسرے نمبرپر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے ،کراچی دوسرے نمبرپر

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا، بھارتی شہر ممبئی 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، کلکتہ چوتھے نمبر پر رہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 345 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار235 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر ممبئی 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، کلکتہ چوتھے نمبر پر رہے۔ درجہ بندی کے لحاظ سے ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے، 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت کہلاتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں