ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کا عہدہ 2 ماہ سے خالی، انتظامی معاملات ٹھپ
شیئر کریں
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کا عہدہ دو ماہ سے خالی، انتظامی معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے، گریڈ 20 کے عہدے پر گریڈ 19 کا افسر مقرر کرنے کی کوششیں، گریڈ 20 کے منیر جمانی اور الہقرایو رند نظرانداز، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو 13 ستمبر کو رٹائرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر نہ کیا جا سکا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف افسران نے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے تگ دوڑ شورو کردی ہے، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ گریڈ 20 کا ہے اور اس وقت کین کمشنر منیر جمانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الہورایو رند گریڈ 20 میں موجود موسٹ سینیئر افسران ہیں لیکن محکمہ زراعت میں حاجی امداد میمن کی سرپرستی میں چلنے والے سسٹم نے گریڈ 20 کے عہدے پر گریڈ 19 کے افسر کی تقرری کی کوششیں شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری اعجاز شاہ کی تقرری بھی سسٹم کی ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد گریڈ 19 کے دو افسران کے نام ڈی جی کے عہدے فائنل کئے گئے ہیں۔