میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف پر چڑھائی ،کونسلر گرفتار

پولیس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف پر چڑھائی ،کونسلر گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ٹاؤن آفس شاہ لطیف میں جھگڑے کا مامرہ، پولیس نے تحریک انصاف کے سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنا شروع کردیا، پولیس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف پر چڑہائی، معیز یوسفزئی نامی کونسلر گرفتار، معیز یوسفزئی کیس میں نامزد نہیں، ذاتی جھگڑے کو سیاسی بنایا جا رہا ہے، رہنما، تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف لطیف آباد میں ٹاؤن افسر امانت لاکھو اور پپلزپارٹی کے مقامی رہنما چوہدری نظام آرائین میں جھگڑا ہوا تھا جس کا کیس چوہدری نظام آرائیں کے مدعیت میں ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ، ٹاؤن افسر امانت لاکھو، کلیم خانزادہ سمیت دیگر پر بی سیکشن تھانے پر داخل کیا گیا تھا اور ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ، امانت لاکھو و دیگر نے ضمانت حاصل کر لی تھی تاہم تھانہ بی سیکشن کی پولیس نے تحریک انصاف سے منسلک لوگوں کو حراسان کرنا شروع کردیا ہے، بی سکیشن پولیس کی بھاری نفری نے شاہ لطیف ٹاؤن آفس پر چڑہائی کرکے معیز یوسفزئی نامی کونسلر کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد نہ ہونے کے باعث معیز یوسفزئی کو رہا کردیا گیا، واضع رہے کہ میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے امانت لاکھو اور چوہدری نظام آرائین میں پرانا تنازع ہے اور دونوں گروپس سے ایک دوسرے پر متعدد کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں