حماس دہشت گرد تنظیم نہیںایک آزادی پسند گروپ ہے،رجب طیب اردوان
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک آزادی پسند گروپ ہے جو اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے منتخب اراکین سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکی کے اچھے ارادوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اب اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔اپنی تقریر میں اردوان نے کہا کہ رفح سرحد کو انسانی امداد کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کو فوری طور پر مکمل کیا جانا چاہیے۔