میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانافضل الرحمن نے سیاسی گنجائش کا فارمولا پیش کردیا

مولانافضل الرحمن نے سیاسی گنجائش کا فارمولا پیش کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سیاسی ماحول اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو تجویز دیدی۔مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی گنجائش لازمی ہے، اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیحی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شرکت کرتے ہیں، سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے، سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں