میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، غیرقانونی ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان اصغر میمن عہدے سے فارغ، ظفر جتوئی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مقرر، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، سسٹم کے افسران پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل زاہد شر نے ادارے میں موجود سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے، ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ کے عہدے پر غیرقانونی مقرر اصغر میمن کو فارغ کردیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز ظفر علی جتوئی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مقرر کردیا گیا ہے، اصغر میمن کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ امپلییٹیشن مقرر کیا گیا ہے، ایگزیکٹو انجینئر واسا لطیف آباد جنید احمد کو ہائوسنگ پراجیکٹ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، گریڈ 18 کا ایگزیکٹو انجینئر اصغر میمن گذشتہ کئی عرصے سے غیرقانونی طور گریڈ 19 کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عہدے پر موجود تھا، اصغر میمن کو ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ایکسپلینشن اور شوکاز بھی جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق اصغر میمن پر بقایاجات کی عدم وصولی، ادارے کو معاشی بحران کا شکار کرنے سمیت آؤٹ ورڈ رجسٹر میں ہیراپھیری کے الزامات ہیں, ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ادارے کو انتظام و معاشی بحران کی طرف دھکلینے والے افسران کے خلاف کارروائی اور بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی امکانات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں