دنیافلسطین اور کشمیر میں قتل وغارت گری کا بازار فوری بند کرائے، شبیر شاہ
ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید خونریزی روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ دنیا اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام اور تباہی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔