میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے معدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے، مشعال ملک

بی جے پی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے معدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے، مشعال ملک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے، رائٹرز نے بھارتی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے ذخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں