میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سونے کی چڑیا بن گیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سونے کی چڑیا بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، غیرقانونی تعمیرات کی مد میں بھاری رشوت وصولی کا سلسلہ جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، لیٹر جاری کرنے اور واپس لینے کا سلسلہ شروع، ڈی جی کا چہیتا افسر عرس ڈاوچ 5 عہدوں پر براجمان، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول حیدرآباد کی افسران نے حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے، حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات میں سرفہرست قاسم آباد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا ہے، قاسم آباد میں سینکڑوں شوروم، ریسٹورنٹس، کمرشل و رہائشی پراجیکٹ ایس بی سی اے کی این او سی کی بغیر تعمیر کئے گئے تھے، جن سے بھاری رشوت لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قاسم آباد سمیت شہر میں روزانہ کے بنیاد پر سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی کے چہیتا افسر عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں ایک منظم طریقے سے غیرقانونی تعمیرات کو نوٹس جاری کرکے بھاری رشوت کے عوض واپس لئے جاتے ہیں، عرس ڈاوچ بیک وقت ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی اور قاسم آباد سمیت 3 اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، عرس ڈاوچ کے خلاف متعدد انکوائریز بھی موجود ہیں، لیکن طاقتور افسر نے کچھ عرصہ قبل پٹہ سسٹم کے تحت اپنا تبادلہ لاڑکانہ سے دوبارہ حیدرآباد کروایا تھا، جبکہ وہ گزشتہ 10 سال سے قاسم آباد کی تعمیرات کے سیاہ و سفید کا مالک ہے، ڈی جی کے چہیتے افسر کے سامنے تمام افسران بے بس دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں