میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انصاف ہائوس کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

انصاف ہائوس کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شارع فیصل پرواقع انصاف ہائوس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے حملہ کر دیا۔حملہ آور ڈنڈوں سے لیس تھے ، حملہ آوروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکاروں سے دست درازی کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا اور یونیفارم پھاڑ دی ،حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر پتھرائو کیا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی ، پولیس نے سرچنگ کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود شاہراہ فیصل پر واقع انصاف ہائوس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر لاٹھی ، ڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس موٹرسائیکل سوار افراد نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی ، مسلح افراد نے 2 پولیس اہلکاروں سے دست درازی کے دوران ان کی وردیاں پھاڑ دیں ، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل پر پتھرائو بھی کیا حملہ آور پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں