میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، عرفان صدیقی

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی، پیپلزپارٹی 2013ء نہیں 1985 میں ہی پنجاب سے فارغ ہوگئی تھی، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگران حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دور دور تک مسلم لیگ ن کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا، 1988ء ، 1990ء ، 1993ء ، 1997ء اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں