پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے
جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ لاہور سے مختلف شہروں کے لیے 15 سے 20 فیصد تک کرائے بڑھا دیے گئے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6600 سے بڑھا کر 7000 روپے ، راولپنڈی کا 2000 سے 2200 ، مری کا کرایہ 2400 سے 2650 روپے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور سے کوئٹہ کے کرائے میں 250 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ کا کرایہ 4400 سے 4650 روپے ہو گیا۔