اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، گیارہ اسمگلر گرفتار
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا اس ضمن میں قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دور ان 42 اہداف پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا، 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف اور منشیات تیار کرنے والی 28 مشینیں تباہ کی گئیں۔ منشیات کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو زیرِ حراست بھی لیا گیا۔ منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 400 سے 500 مسلح غیر قانونی افغان افراد بھی مامور تھے۔ مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللّٰہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔