میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ، الیکشن کمیشن میں افسران کے تبادلوں پر تنازع

سندھ حکومت ، الیکشن کمیشن میں افسران کے تبادلوں پر تنازع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ میں افسران کے تبادلوں پر نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازع کھڑا ہو گیاہے۔الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کو کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسراں کے تبادلے نہ کرنے پر خط لکھ دیا۔اب تک افسران کے تبادلوں کی کوئی لسٹ فراہم کیوں نہیں کی گئی جبکہ دوسری جانب نگراں سندھ حکومت اس پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس وقت انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا جب تک الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کرتا تب تک افسراں کام کر سکتے ہیں۔دوسری جانب جی ڈی اے نے بھی افسران کے تبادلوں پر سوال اٹھا دیا ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جانے کے بعد صرف آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کیا گیا ہے جب کہ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور دیگر افسران سندھ حکومت کے لگائے ہوئے ہیں جن کے اب تک تبادلے نہیں کئے گئے۔الیکشن کمیشن اس سلسلے میں اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کر کے افسران کے تبادلوں کو یقینی بنائے۔ جی ڈی اے کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی نگراں سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں