میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گٹر لائن میں گیس دھماکا، 9 افراد زخمی

کراچی میں گٹر لائن میں گیس دھماکا، 9 افراد زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

لسبیلہ نعمان مسجد کے قریب گٹر لائن میں گیس کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، ان میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو دوپہر دو بجے کے قریب لسبیلہ چوک کے قریب گڑ لائن میں گیس اخراج نہ ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز آدھا کلو میٹر دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکا اتنا شدید تھا ہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور بھگڈر مچ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کے باعث زمین بوس ہوگئی جبکہ ہوٹلز، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سوزوکی پِک اَپ اچھل کر کار پر جا گری۔کے الیکٹرک نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لائٹ منقطع کر دی تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو جبکہ پی ایم ٹی کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے ریسکیو کے لیے ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی تاکہ آپریشن میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص جائے وقوعہ سے لاپتہ ہے جس کے لیے آپریشن مزید تیز کیا گیا مگر کوئی بھی نہیں ملا۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں