میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پٹہ مافیا سرغنہ  نے نگراں وزیر بلدیات کے احکامات پر عملدرآمد رکوا دیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پٹہ مافیا سرغنہ نے نگراں وزیر بلدیات کے احکامات پر عملدرآمد رکوا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایس بی سی اے کی پٹہ مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کو ہدایت دے کر نگراں وزیر بلدیات کے احکامات پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا‘ نگراں وزیر بلدیات نے یاسین شر بلوچ کو اسکیم 33 کے ایک پروجیکٹ کی اپروول کیلئے کہا تھا شہزاد آرائیں نے ڈی جی کو ایک ہفتہ تک ٹیکنیکل وجوہات بتاکر نگراں وزیر بلدیات کو گمراہ کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے نگراں صوبائی وزیر بلدیات سے اپنے معاملات طے ہونے تک انہیں ایس بی سی اے میں ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی بنالی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی نے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کو اسکیم 33 کی ایک اپروول کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپروف کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈائریکٹر جنرل یاسین شر نے اپنے ماتحت افسر خالد جمالی سے مذکورہ پروجیکٹ کی فائل منگوائی جس پر چالد جمالی نے پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کو آگاہ کیا کہ نگراں وزیر بلدیات نے یاسین شر بلوچ کو اسکیم 33 کی ایک اپروول فوری کرنے کی ہدایت کیہے جس پر پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کو فون کرکے کہا کہ وہ نگراں وزیر بلدیات کے کسی بھی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں اور انہیں ایک ہفتہ تک گھماتے رہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں نے ڈی جی یاسین شر بلوچ سے کہا کہ اگر انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات کے حکم پر اسکیم 33 کی فائل کی اپروول کی تو کمپنی ان سے ناراض ہوجائے گی معلوم ہوا ہے کہ نگراں صوبائی وزیر بلدیات نے اسکیم 33 کے جس پروجیکٹ کی اپروول کیلئے کہا تھا اس کی فائل ٹائون پلاننگ میں جمع تھی اور ڈی جی کو اس پر صرف این او سی جاری کرنی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈی جی نے نگراں صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کے بجائے پٹہ سسٹم سرغنہ شہزاد آرائیں کے احکامات کو ترجیح دی اور مذکورہ فائل خالد جمالی کو واپس کردی ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا اپنے حلقوں میں نگراں صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کے حوالے سے غلط بیانیاں کررہی ہے نگراں صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کے حوالے سے پٹہ سسٹم اپنے حلقوں میں انہیں بلڈر مافیا کہہ رہا ہے اور شہزاد آرائیں نے خالد جمالی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمالی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے تمام پروجیکٹوں کی فائلیں ریکارڈ روم سے اپنی تحویل میں لے لیں ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر شہزاد آرائیں اور نگراں صوبائی وزیر بلدیات میں معاملات طے نہ ہوسکے تو پٹہ سسٹم مافیا جمانی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے پبلک سیل پروجیکٹوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو منظر عام پر لاکر نگراں صوبائیو زیر بلدیات مبین جمانی کے خلاف محاذ کھولے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں