انوارالحق کاکڑ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں تھے، شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نگران وزیراعظم انوار الحق چوائس نہیں ہے، دنوں نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا، پی ڈی ایم کی تمام چھوٹی جماعتیں شہبازشریف سے گلہ کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا، نگران وزیر اعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو، امید ہے نگران وزیراعظم سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی تھی، نگران وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔