میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی خبروں پر ایکشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جرأت کی خبروں پر ایکشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرأت کی خبروں پر ایکشن، سالوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان عرس ڈاوچ کو ہٹا دیا گیا، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن آفیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سسٹم کا مرکزی سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی کے ڈی جی کی نظروں سے اوجھل، تفصیلات کے مطابق روزنامہ جرات کی جانب سے مسلسل خبروں کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے 10 سالوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے پر براجمان عرس ڈاوچ کو عھدے سے ہٹا دیا عرس ڈاوچ کے علاوہ ریجن آفیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے افسران کو ہٹایا اور مقرر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرس ڈاوچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقرر کردیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم کا عہدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کے حوالے کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دادو غلام سرور رند کو ضلع ٹنڈوالہیار کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل قاسم آباد محمد نواز سمیجو کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مٹیاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹرکچر اینڈ لائنسسنگ ممتاز علی لاشاری کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹرکچر اینڈ لائنسسنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد چانڈیو ڈسکو ہوٹل ٹو چمبڑ روڈ ٹنڈوالہیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فتح علی شاہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی پیلس ٹو سحرش ننگر روڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی مکول کو مین روڈ حیدرآباد ٹو ڈسکو ہوٹل ٹنڈوالہیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید آرائین کو وارڈ جی لطیف آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالسلام جمالی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل سیہون اور کوٹری کا لوک آفٹر چارج دے دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاڑکانہ نفیس احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن سیکشن حیدرآباد مقرر کردیا گیا ہے، ارشد زرداری کو سینیئر بلڈنگ انسپکٹر پبلک بلڈنگ جامشورو روڈ، علی پیلس روڈ سے ہٹا کر تحصیل لطیف آباد کے وارڈ 1 سے 8 اور ایچ مقرر کیا گیا ہے، سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ثنا اللہ میمن کو بھی ہٹا کر نارتھ سائیڈ قاسم آباد کے علاقے میں مقرر کردیا گیا ہے، سینیئر بلڈنگ انسپکٹر سعید آباد عرفان منظور راجپر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک بلڈنگ قاسم آباد، سینیئر بلڈنگ انسپکٹر عاشق حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد یونٹ نمبر 6 اور 7، سینیئر بلڈنگ انسپکٹر مشتاق احمد راؤ کو لطیف آباد کے مختلف یونٹس کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ کلرک سطح ہر بھی تبادلے و تقرریاں کی گئیں، ہر سسٹم کا اہم چہیتا عرس ڈاوچ 10 سال کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے سے تو ہٹا دیا گیا ہے لیکن اسے دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف مقرر کردیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر حیدرآباد ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آباد کاشف خان کے بہائی اور حیدرآباد ریجن کے سسٹم کے سرغنہ معطل سینیئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری اور غیرقانونی تعمیرات کے سرغنہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ذرائع کے کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے کے ٹی سسٹم میں اہم کردار کر رہا ہے اور سابقہ گرفتار ڈی جی منظور قادر کاکا کے قریبی ہونے کے باعث اعلیٰ افسانہ اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں