میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں نوجوانوں کا اہم کردار، 45 فیصد ووٹرز 35 سال سے کم عمر

انتخابات میں نوجوانوں کا اہم کردار، 45 فیصد ووٹرز 35 سال سے کم عمر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد اور عمر کے مطابق اہم تفصیلات جاری کردیں۔آئندہ عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کلیدی کردار ہوگا۔ عام انتخابات کیلئے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80لاکھ،خواتین ووٹرز کی تعداد5 کروڑ 79 لاکھ ہوگئی۔اٹھارہ سے 35 سال کے 5 کروڑ 61 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے،چھتیس سے 45 سال کے 2 کروڑ 77 لاکھ، 46 سے 55 سال کے 1 کروڑ 81 لاکھ اور 56 سے 65 سال کے 1 کروڑ 18 لاکھ جبکہ 66 سال سے اوپر کے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز ہیں۔اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387، پنجاب 7 کروڑ 16 لالھ6 ہزار 378، سندھ 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد، پنجاب میں مرد 53.64 اور خواتین 46.35 فیصد، سندھ میں مرد 54.23 اور خواتین کی شرح 45.77فیصد ہے۔خیبر ہختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56، خواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ تھی۔ اس بار عام انتخابات میں 2 کروڑ نئے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں