میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوانی میں مٹاپا متعدد کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث، تحقیق

نوجوانی میں مٹاپا متعدد کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث، تحقیق

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوانی میں وزن کا زیادہ ہونا 18 اقسام کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ماضی کے مطالعوں میں یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ وہ لوگ جو زیادہ وزن یا مٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے چھاتی، باول، گردے اور پتے جیسے مختلف کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اب ایک نئی اہم تحقیق میں وزن کے زیادہ ہونے کا لیوکیمیا سے بھی تعلق سامنے آیا ہے جبکہ وہ افراد جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے ان میں بلیڈر، سر اور گردن میں کینسر سے ساتھ تعلق بھی پایا گیا ہے۔تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ کینسر کی ان اقسام کو پہلے مٹاپے سے تعلق رکھنے والے کینسر نہیں سمجھا جاتا تھا اور مُٹاپے کے کینسر پر اثرات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں محققین نے 40 برس اور اس سے کم عمر 26 لاکھ سے زائد ہسپانوی شہریوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جو 2009 میں کینسر فری تھے۔محققین نے تحقیق میں شامل ان افراد کے زندگی بھر کے باڈی ماس انڈیکس کا جائزہ لیا۔ محققین کے مطابق ماضی کی تحقیق میں وزن اور کینسر کے درمیان تعلق جاننے کے لیے سِنگل بی ایم آئی اسکور کا استعمال کیا گیا تھا۔تحقیق میں شریک ان افراد کانو سال تک یہ دیکھنے کے لیے معائنہ کیا گیا کہ اس دوران وہ کینسر میں مبتلا ہوئے یا نہیں۔ مطالعے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 25ہزار 396 افراد کینسر میں مبتلا ہوئے۔ہسپانوی محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جو اپنے ابتدائی نوجوانی میں مٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار تھے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں