میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات، وزیراعظم کا خراج عقیدت

محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات، وزیراعظم کا خراج عقیدت

جرات ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 56 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اتوار کے روز وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں۔ فاطمہ جناح قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح بابائے قوم کے لیے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں۔ مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام، جمہوریت اور ملک کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کے لیے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ قوم مادر ملت کی پاکستان کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔ وزیراعظم نے قوم سے مادر ملت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں